مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام لنڈی کوتل تحصیل کے ایک دور افتادہ علاقے پڑانگ سنگ کے قریب پیش آیا۔ ادھر خیبر ایجنسی کے ایک اور علاقے باڑہ میں اطلاعات کے مطابق دو شدت پسند تنظیموں کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے جنگجو بتائے جاتے ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1260743
آپ کا تبصرہ